ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شموگہ کے معروف اُردو روزنامہ آج کا انقلاب کے ایڈیٹر مدثراحمد کو دیاگیا حضرت ٹیپوسلطان شہیدؒ ایوارڈ

شموگہ کے معروف اُردو روزنامہ آج کا انقلاب کے ایڈیٹر مدثراحمد کو دیاگیا حضرت ٹیپوسلطان شہیدؒ ایوارڈ

Tue, 13 Feb 2024 14:07:11    S.O. News Service

شموگہ 13 فروری (ایس او نیوز) کرناٹکا مسلم متحدہ تحریک، فرائیڈ فارماکوٹیکل اور ایم ای جی نیوزکے اشتراک سے  بنگلورومیں منعقدہ ایک شاندارتقریب میں مختلف سماجی کارکنان، ادبی شخصیات اور صحافت سے وابستہ شخصیات کواُن کی خدمات کے اعتراف میں حضرت ٹیپوسلطان شہیدؒ ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں شموگہ سے شائع ہونے والے معروف اُردو روزنامہ آج کا انقلاب کے ایڈیٹر جناب مدثر احمد بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ کے سیاسی سکریٹری نصیراحمد،ارکان  اسمبلی رضوان ارشد اورکرشنپا،   ایم ای جی ٹی وی کے چیرمین مختاراحمد سمیت  دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

جناب مدثراحمد کو اس باوقار اعزاز سے نوازے جانے پر میڈیا برادری میں نہایت خوشی پائی جارہی ہے اور کئی ایک نے موصوف کو مبارکبادی کے پیغامات روانہ کئے ہیں، دیگر سماجی اداروں اور سیاسی لیڈران کے ذمہ داران کی جانب سے بھی ان کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Mudassir Ahmad, Editor of Aaj ka Inqalab, receives Hazrat Tipu Sultan Shaheed award
 


Share: